• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جارہا ہے 


پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد پوری دنیا میں بالخصوص ترقی پذیر ممالک کے اندر موجود غربت کے خاتمے کیلئے عالمی برادر ی میں احساس پیدا کرنا ہے۔

غربت کے خاتمے کا یہ دن 1993سے منایا جا رہا ہے جس کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں باقاعدہ قرارداد منظور کی گئی تھی۔

اس دن دنیا بھر میں غربت، محرومی اور عدم مساوات کے خاتمے، غریب عوام کی حالت زار اور ان کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لئے سیمینارز، مباحثوں اور خصوصی پروگرامز کا اہتمام کیا جائے گا۔

تازہ ترین