آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات23؍ ربیع الاوّل 1441ھ 21؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

وزیر اعظم کی مذاکراتی کمیٹی مضحکہ خیز ہے، مریم اور نگزیب

وزیر اعظم کی مذاکراتی کمیٹی مضحکہ خیز ہے، مریم اور نگزیب


وزیر اعظم عمران خان کی دھرنا روکنے کے حوالے سے بنائی گئی حکومتی کمیٹی پر ن لیگ کی ترجمان مریم اور نگزیب نے اپنا موقف دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے، پرویز خٹک

مریم اور نگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے بنائی گئی مذاکراتی کمیٹی مضحکہ خیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم خوفزدہ نظر آرہے ہیں جب ہی انہوں نے کمیٹی بنائی ہے، پہلے کہتے تھے دھرنا دے کر دکھاؤ میں کنٹینر اور کھانا دوں گا۔

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے مذاکرات کرنے سے انکار کردیا ہے، اب اس وزیر اعظم کو نہ این آر او ملے گا نہ ڈیل اور نہ ہی ڈھیل ملے گی۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ عوام کے لیے آواز بلند کرنے والے کے ساتھ ہر سیاسی جماعت اس کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی ۔

قومی خبریں سے مزید