• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکرم خان درانی کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، 2 مبینہ فرنٹ مین گرفتار

اسلام آباد( ایجنسیاں) سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں ان کے 2 مبینہ فرنٹ مین گرفتار کر لیے گئے، احتساب عدالت نے 13روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔نیب نے چیف ایڈمن افسر پی ڈبلیو ڈی مختار بادشاہ اور عاطف ملک کو عدالت پیش کیا اور 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مختار بادشاہ پی ڈبلیو ڈی کے چیف ایڈمن آفیسر ہیں، ملزمان نے بھرتیوں میں غیر قانونی طریقے سے بھرتیاں کی تھیں لوگوں کی جعلی ڈومسائل بنا کر بھرتیاں کی ہیں۔پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان اکرم درانی سے ملتے رہے ہیں، یہ دیکھنا ہے اکرام درانی کا کیا رول ہے۔ جج محمد بشیرنے کیس کی سماعت کی اور دونوں ملزمان کا 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

تازہ ترین