• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ٹریفک پولیس اہلکار نے بونٹ پر چڑھ کر کار سوار کو روک لیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نیپا چورنگی پر کار سوار شہری کو ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے رکنے کے اشارے کو نظرانداز کرنا مہنگا پڑگیا ،ٹریفک پولیس اہلکار سامنے آکر کار کے بونٹ پر چڑھ گیا اور گاڑی رکوانے میں کامیاب ہوگیا۔

کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار نے بونٹ پر چڑھ کر کار سوار کو روک لیا 


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلشن اقبال نیپا فلائی اوور کے ساتھ ٹریفک پولیس اہلکار نے کار سوار شخص کو روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر ٹریفک پولیس اہلکار گاڑی پر چڑھ گیا،ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق نیپا چورنگی کے قریب کار سوار نے روکنے پر اہلکار پر کار چڑھا دی،پولیس اہلکار نے کار پر چڑھ کر جان بچائی،ٹریفک پولیس نے شہری کے خلاف 1ہزار روپے کا چالان کردیا ڈرائیور غفلت اور لاپرواہی سے کار چلا رہا تھا، ٹریفک اہلکار نوید علی نے روکنے کی کوشش کی تو اسے ٹکر ماری کار سوار کی غفلت پر قانون کے مطابق کارروائی کی گئی ہے ۔

تازہ ترین