پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی کے کل 357 مریض زیر علاج ہیں
لاہور ( نمائندہ جنگ) گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں ڈینگی کے 165نئےمریض رپورٹ ہوئے جبکہ164 مریض صحت یابی کےبعدہسپتالوں سے ڈسچارج ہوئے ۔اس وقت پنجاب کے تمام اسپتالوں میں ڈینگی کے کل 357 کنفرم مریض زیر علاج ہیں۔