انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء میں نیوزی لینڈ نے کینیڈا کو شکست دے کر گروپ ڈی سے سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
چنئی میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈا کی جانب سے دیا گیا 174 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 15 اعشاریہ 1 اوور میں حاصل کر لیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس نے 76 اور راچن رویندرا نے 59 رنز بنائے۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 174 کا ہدف دیا تھا۔
کینیڈا کے یوراج سمرا نے نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری اسکور کی، انہوں نے 58 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔
یوراج سمرا کی اننگز میں 10 چوکوں اور 6 چھکوں شامل تھے۔
واضح رہے کہ کینیڈا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔