• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طارق رحمٰن نے وزیراعظم بنگلادیش کا حلف اٹھا لیا

—اسکرین گریب
—اسکرین گریب

بی این پی کے سربراہ طارق رحمٰن نے وزیرِ اعظم بنگلادیش کا حلف اٹھا لیا۔

تقریبِ حلف برداری میں مختلف ممالک کے وزراء اور مندوبین شریک ہوئے۔

احسن اقبال نے بنگلادیش کے وزیرِ اعظم کی تقریبِ حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

اس سے قبل بنگلادیش کے نومنتخب اراکینِ پارلیمنٹ نے حلف اٹھایا تھا۔

نومنتخب ارکان کی تقریبِ حلف برداری ڈھاکا میں ہوئی تھی۔

بنگلادیش کے چیف الیکشن کمشنر نے اراکینِ پارلیمنٹ سے حلف لیا تھا۔

واضح رہے کہ بی این پی نے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید