• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وی سی جامعہ بلوچستان کو برطرف نہ کرنا افسوسناک ہے‘ نیشنل پارٹی

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر/ مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے یونیورسٹی آف بلوچستان میں طلباء و طالبات کو بلیک میل کرکے ہراساں کرنے کے واقعات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وی سی اورانتظامیہ کی ملی بھگت کے بغیر اس طرح کے منفی اقدامات ممکن نہیں اورتاحال وی سی کو برطرف نہ کرنا واقعات کی سرپرستی کے مترادف ہے اس حوالے سے گورنر اور بلوچستان حکومت کی خاموشی سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی میں کرپشن‘میرٹ کی پامالی‘ طلباء تنظیموں پرپابندی سمیت مختلف تعلیم دشمن اقدامات اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کے خلاف طلباء تنظیمیں اور اکیڈمک اسٹاف نے احتجاج کیا ہےلیکن وی سی کے سرپرستی طاقت ور کررہے ہیں لیکن نیشنل پارٹی بلوچستان کی بچیوں کےتحفظ کیلئے ہرممکن کرداراداکرے گی اورملوث عناصر کوسزاء تک بھرپور احتجاج کرے گی۔
تازہ ترین