• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ انکوائری کے احکامات

پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پشاور تنویر اقبال نے پولیس چوکی پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے ،تین دن حبس بے میں رکھنے اور 27ہزار روپے رشوت لینے کے الزام میں ملوث دو پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ انکوائری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ، گزشتہ روز عدالت نے درخواست گذار وارث خان ساکن بڈھنی پشاور کی جانب سے دائر 22Aکی سماعت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ تھانہ چمکنی کے شاہ پور چیک پوسٹ پر تعینات اے ایس آئی طارق اور نصیر محرر نے درخواست کو مارا پیٹا اور تین دن حبس بے میں رکھا اور اُن سے 27ہزار روپے بھی لیے جبکہ ملزم کسی قسم کی ایف آئی آر اور جرم میں ملوث نہیں تھا جس کے بعد درخواست گذار نے تھانے کے ایس ایچ کو ایف آئی آر درج کرنے کے لیے درخواست دی لیکن ایس ایچ او نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا۔ جس کے بعد درخواست گذار نے عدالت سے رجوع کردی ۔ سماعت کی دوران عدالت میں ایس ایچ او بھی پیش ہوئے عدالت درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد غیر قانونی مار پیٹ اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر شاہ پور چیک پوسٹ پر تعینات اے ایس آئی طارق اور نصیر محررکے خلاف سی سی پی او پشاور کو محکمہ انکوائری کرنے اور درخواست گذار کو انکوائری میں شریک ہونے کے احکامات جاری کردی ۔
تازہ ترین