• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوحنا آباد کے گرفتار افراد کو رہا کیا جائے ،رہنما اوورسیز کرسچن کمیونٹی یوکے

برمنگھم (نمائندہ جنگ) اوورسیز کرسچن کمیونٹی یوکے، کے چیئرمین پاسٹر اجمل چغتائی، وائس چیئرمین بابر شاکر، ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کے علاوہ پاسٹر گلبرٹ ڈیوڈ، پاسٹر روبنسن اصغر، گل زمان اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ یوحنا آباد کے بے گناہ قیدیوں کو جلد رہا کیا جائے۔ وہ اپنے خاندانوں کے واحد کفیل تھے۔ ان کے قید میں ہونے کی وجہ سے ان کے خاندان، والدین اور چھوٹے بہن، بھائیوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ کئی سالوں سے وہ طرح طرح کی مشکلات کا شکار ہیں۔ عدالتوں کی انتہائی سست رفتار کارروائی اور انصاف نہ ملنے کی وجہ سے پوری مسیحی قوم سخت پریشان ہے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور کے پی کے کی صوبائی حکومت سے مسیحی کالج کو قومی تحویل میں لینے کے فیصلے کو واپس لینے کی اپیل بھی کی۔
تازہ ترین