• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

برطانوی جوڑے کا دورہ پاکستان ،سیکورٹی بہتر ی کا ثبوت ہے

شہزادہ ولیم اور کیٹ جمعے کو پاکستان سے دورہ مکمل کرکے واپس چلے گئے


اسلام آباد (اے ایف پی ) برطانوی جوڑے کا دورہ پاکستان سیکیورٹی میں بہتری کا ثبوت ہے، شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ جمعے کو پاکستان سے اپنا دورہ مکمل کرکے واپس چلے گئے۔

اس سے قبل اسلام آباد میں ان کے طیارے کے ساتھ ایک ڈرامائی صورتحال پیش آئی جس کے دوران ایک خوف کا ماحول پیدا ہوگیا تھا اور پائلٹ کو دو بار لینڈنگ کرنا پڑی تھی ،جمعرات کی شام برطانوی جوڑے کے طیارے نے لاہور سے اسلام آباد کیلئے اڑان بھری لیکن ان کا طیارہ کچھ ہی دیر بعد ہچکولے کھانے لگا، اس دوران غیر ملکی صحافی بھی جہاز میں سوار تھے۔

ڈیلی میل کے شاہی نمائندہ کریس شپ نے شہزادی کے منہ سے نکلے جملے کو بتایا کہ شہزادی کے منہ سے ایسے ماحول میں بے ساختہ نکلا تھاکہ وہ پریشان ہوگئی تھیں اور شہزادی نے اچانک کہا کہ میں نے اس سے پہلے جہاز میں ایسا کبھی محسوس نہیں کیا۔

شاہی فضائیہ کے پائلٹ نے طیارے کو لینڈنگ کرانے کیلئے دو بار کوشش کی، پہلے راولپنڈی کے گیریژن سٹی میں فوجی بیس پر طیارہ اتارنا چاہا جبکہ دوسری بار اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرانے کی کوشش کی۔

جمعرات کو ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ پائلٹ نے ایک گھنٹے تک کوشش کی، لیکن لائٹنگ اور ہچکولے کی وجہ سے ایسی صورتحال پیدا ہوگئی کہ واپس اڑان بھری ،اسلام آباد سے 270 کلومیٹر دور لاہور میں طیارے کو لینڈ کرایا گیا۔ برطانوی ہائی کمیشن نے فوری طور پر لاہور میں مہمان برطانوی جوڑےاور 100 افراد کیلئے فائیواسٹار ہوٹل بک کرایا۔

اس موقع پر سیکیو رٹی بھی مزید سخت کردی گئی ۔جمعے کی صبح شہزادہ اور شہزادی دوبارہ اسلام آباد روانہ ہوئے جہاں انہوں نے آرمی کے دھماکا خیز مواد تلاش کرنے والے سراغ رساں کتوں کے تربیتی سینٹر کا دورہ کیا،جمعرات کو پیش آئے واقعے کے بعد بھی برطانوی جوڑے کے حوصلے پست نہیں ہوئے، کیمبرج کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ تھا اور یہ برطانیہ کا پاکستان پر اس بات کے اعتماد کا اظہا رہے کہ حالیہ برسوں میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

13سال پہلے ولیم کے والد اور ان کی اہلیہ پاکستان آئے تھے اور اس کے بعد کوئی برطانوی شاہی جوڑا پاکستان نہیں آیا تھا۔پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تھا، پاکستانی فوج نے 2015 میں دہشتگردی کیخلاف کریک ڈائون کیا اور ڈرامائی طور پر تخریب کاری میں کمی آتی گئی ،کیمبرج نے اپنے پانچ روزہ دورے میں لڑکیوں کے اسکول کا دورہ کیا اور ماحولیاتی تبدیلی پر بھی بات کی، پاکستانی ڈیزائنر کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

پاکستانی میڈیا نے کیٹ کے ساتھ ڈیانا کی تصاویر کو ساتھ ساتھ چلایا، برطانوی جوڑے نے ڈیانا کے پرانے دوست اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقا ت کی اور انہوں نے کینسر اسپتال کا دورہ بھی کیا۔

تازہ ترین