• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہیت شرما کے ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ چھکے


بھارتی بیٹسمین روہیت شرما نے ٹیسٹ سیریز میں کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے سب زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈتوڑ دیا۔

جنوبی افریقا کے خلاف رانچی ٹیسٹ کے پہلے روز کھانے کے وقفے کے بعد ڈین پائٹ کی گیند پر چھکا لگا کر اپنی سنچری مکمل کی، جو ٹیسٹ کیریئر میں اُن کی چھٹی سنچری ہے۔

اس اننگز میں یہ روہیت شرما کا چوتھا چھکا تھا، جس کے ساتھ ہی سیریز میں اب تک اُن کے چھکوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے، جو ایک سیریز میں کسی بھی بیٹسمین کے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔

روہیت شرما کے ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ چھکے
روہیت شرما نے جنوبی افریقا کے خلاف رانچی ٹیسٹ کے پہلے روز چھکا لگاکر اپنی سنچری مکمل کی۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے شمرون ہٹمائر کے سب سے زیادہ 15 چھکے تھے، جو انہوں نے بنگلادیش کے خلاف نومبر 2018ء میں کھیلی گئی سیریز میں لگائے تھے۔

اس سے پہلے ہربھجن سنگھ نے 2010ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران 14 چھکے لگائے تھے، جو کسی بھی بھارتی بیٹسمین کے سب سے زیادہ چھکے تھے۔

ہربھجن نےدو میچوں میں دو سنچریاں بھی بنائی تھیں اور اُنہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

پاکستان کی طرف سے وسیم راجا نے 77-1976ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز جبکہ شاہد آفریدی نے 06-2005ء میں بھارت کے دورہ پاکستان کے دوران کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں 14 ، 14 چھکے لگائے تھے۔

تازہ ترین