• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر یار آفریدی جھوٹی پریس کانفرنس کرنا چھوڑ دیں، طلال چوہدری

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے وفاقی وزیر شہریار آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ جھوٹی پریس کانفرنس کرنا چھوڑدیں ۔

طلال چوہدری نے شہریار آفریدی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ وفاقی وزیر آج بھی رانا ثناء اللہ کے خلاف ثبوتوں والی ویڈیو پیش نہیں کرسکے۔

انہوں نے کہاکہ گواہوں کو خطرہ پی ٹی آئی حکومت سے ہے کیونکہ وہ جھوٹی گواہی دینے کو تیار نہیں ۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ دودرجن گواہان میں سے ایک بھی گواہ آج تک عدالت میں پیش نہیں ہو سکا۔

طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ21 کلو ہیروئن سے شروع ہوکر بات اب رانا ثناءاللہ کے آمدن سے زائد اثاثوں تک پہنچ گئی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ن لیگ خود مطالبہ کررہی ہے کہ جھوٹے مقدمے کا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کیاجائے۔

ن لیگی رہنما نے مطالبہ کیا کہ رانا ثناء اللہ پرلگائے گئے اس بھونڈے الزام پرجھوٹے وزیراور اے این ایف تفتیشی افسر کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔

تازہ ترین