• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ بنوریہ آزادی مارچ میں طلبا کی شرکت کی مخالف

جامعہ بنوریہ آزادی مارچ میں طلبا کی شرکت کی مخالف


جامعہ بنوریہ نے مدارس کے طلبا کی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ میں شرکت کی مخالفت کردی۔

جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم نےکہا ہے کہ آزادی مارچ میں مدارس کے طلباء کو شریک نہیں ہونا چاہیے۔

مفتی نعیم نے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزراء علی زیدی اور نور الحق قادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ بنوریہ میں 53 ممالک کے طلبا زیر تعلیم ہیں، دینی مدارس غیر سیاسی ہوتے ہیں۔

مفتی نعیم نے سوال اٹھایا کہ اگر طلباء کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہونے دیا تو والدین کو کیا پیغام جائے گا؟

تازہ ترین