• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں اظہار رائے کی آزادی کیلئے مزید خطرات بڑھ گئے ہیں ،رضا ربانی

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہےکہ صحافیوں کے تحفظ کی عالمی کمیٹی سی پی جے کے عہدیدار سٹیون بٹلرکی پاکستان بدری کے افسوسناک واقعہ سے ملک کی بدنامی ہوئی ،انہیں پاکستان میں داخل ہونیکی اجازت دینے سے انکار کیا گیا اور جواز بتایا گیا کہ وزارت داخلہ کی سٹاپ لسٹ میں انکا نام تھا، حکومت پاکستان عوام کو بتائے کہ سٹاپ لسٹ کی کیا قانونی حیثیت ہے، رضا ربانی نے کہا ایک طر ف کہا جارہا ہے کہ حکومت ملک کا مثبت تشخص اجاگر کر رہی ہے اور دوسری جانب جائز ویزا کے حامل صحافیوں کو پاکستان میں داخل ہونے سے روکا جارہا ہے، ملک میں اظہار رائے کی آزادی جو پہلے ہی دبائو کا شکار ہے ، کیلئے مزید خطرات بڑھ گئے ہیں ، بدقسمتی سے ملک میں پہلے ہی غیر اعلانیہ سنسر شپ نافذ ہے میڈیا پر سنسر شپ بنیادی حقوق کے منافی ہے جسکی ضمانت آئین کے آرٹیکلز 19 اور19-Aمیں دی گئی ہے۔

تازہ ترین