• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر کے سوئمنگ پول میں مگرمچھ کی انٹری

امریکی ریاست کے  ایک گھر کے سوئمنگ پول میں مگرمچھ کی انٹری، گھر کے مکین خوفزدہ ہوگئے، ریسکیو اہلکار نے باآسانی دیوہیکل مگرمچھ کو قابو کرلیا۔

گھر کے سوئمنگ پول میں مگرمچھ کی انٹری


گولف کورس ہوں یا رہائشی گھر، سڑکیں ہو ں یا پارکنگ لوٹ، امریکا میں مگرمچھ کہیں بھی انٹری دینے سے نہیں گھبراتے، حال ہی میں 9 فٹ کا دیوہیکل مگر مچھ امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک  گھر میں جا گُھسا اور سوئمنگ پول میں ڈُبکیاں لگاتا دِکھائی دیا۔

دیوہیکل مگر مچھ کو اپنے گھر میں دیکھ کر گھر کے مکین خوفزدہ ہوگئے اور مگرمجھ کو پکڑنے کے لیے ریسکیو اہلکار کو طلب کرلیا۔

ریسکیو اہلکار ناصرف مگرمچھ کی موجودگی میں پول میں کُود گیا بلکہ مگرمچھ کے ساتھ خُوب کھیلا بھی اور باآسانی مگرمچھ کو کندھے پر اُٹھائے ٹرک میں ڈال دیا۔

ریسکیو اہلکار کی بہادری کو دیکھ کر گھر کے خوفزدہ مکین حیران رہ گئے۔

تازہ ترین