• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر میں گاڑیاں اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گلستان جوہر میں گاڑیوں اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ،سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو موٹر سائیکلوں پرسوار تین ملزمان نے ایک شہری سے چند منٹوں میں اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھینی اور اطمینان سے فرار ہوگئے،اس طرح آئے روز شہریوں کو اسلحے کے زور پرلوٹ لیا جاتا ہے،پولیس کے دعوئوں کے برعکس وارداتیں کم ہونے میں نہیں آرہیں۔
تازہ ترین