• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاقان عباسی کو ڈیتھ سیل میں رکھنا سیاسی انجینئرنگ کا ثبوت ہے، اسفندیارولی

پشاور(نمائندہ جنگ)عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ الزام کی بنیاد پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو سزائے موت کے سیل میں رکھنا نہ صرف ناانصافی ہے بلکہ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ تمام ادارے ایک ہی شخص کی خاطر پولیٹیکل انجینئرنگ میں مصروف عمل ہیں، نیب پنجاب اور سندھ میں الزام پر گرفتاریاں کررہا ہے لیکن اسے خیبرپختونخوا میں لاڈلوں کی کرپشن نظر نہیں آرہی، اسی طرح راولپنڈی جیل سے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے جو خبریں آرہی ہے وہ بھی تشویشناک ہیں، اسفندیار ولی خان نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کو پہلے ہی سے احتساب کے یکطرفہ نظام پر اعتراضات ہیں،پرویز مشرف کا بنایا ہوا نیب آج بھی سیاستدانوں کے ضمیر خریدنے اور آواز دبانے کیلئے استعمال ہورہا ہے۔اسفندیار ولی نے ایک بار پھر نیب کے کردار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو نیب پنجاب اور سندھ میں پولیٹیکل انجنیئرنگ کی خاطر الزام کی بنیاد پر گرفتاریاں کررہا ہے اس کو خیبرپختونخوا میں لاڈلوں کی کرپشن نظر نہیں آرہی۔

تازہ ترین