• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج تکنیکی وجوہات کی بناء پر ملتوی

پشاور (نامہ نگار) افغانستان میں 28 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج ’’ تکنیکی وجوہات‘‘ کی بناء پر ملتوی کردیے گئے ہیں۔

افغان لیکشن کمیشن کے مطابق نتائج کے اعلان میں تاخیر سے انتخابی عمل کی شفافیت کو مزید یقینی بنایا جائے گا۔

اس سے قبل توقع کی جارہی تھی کہ ان انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان 19 اکتوبر کوکیا جائے گا۔

افغان میڈیا کے مطابق اس بات کا اعلان افغانستان کے آزاد الیکشن کمیشن (آئی ای سی) کے سربراہ نے کابل میں کیا ہے۔

افغانستان کے آزاد الیکشن کمیشن کے سربراہ کے مطابق افغان صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے اعلان میں تاخیر سے انتخابی عمل کی شفافیت کو مزید یقینی بنایا جائے گا۔

تازہ ترین