آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ24؍ ربیع الاوّل 1441ھ 22؍ نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

اتوار بازار بھی عوام کو سہولت نہ دے سکے، مہنگائی کا راج برقرار

لاہور (صباح نیوز)ملک بھر اتوار بازاروں کی طرح لاہور میں بھی مہنگائی کا راج برقرار ہے،پیاز فی کلو 50 روپے سے بڑھ کر 53 روپے، ٹماٹر فی کلو 63 روپے سے بڑھ 68 روپے رہا ۔لاہور کے اتوار بازارمیں آلو فی کلو 38 روپے سے بڑھ کر 40 روپے میں فروخت ہوا،اس کے علاوہ پیاز فی کلو 50 روپے سے بڑھ کر 53 روپے، ٹماٹر فی کلو 63 روپے سے بڑھ 68 روپے، لہسن بھی 186 روپے سے بڑھ کر 192 روپے فی کلو میں بیچا گیا ، دیگر سبزیوں کے نرخوں پر بات کریں تو کریلا 62 سے بڑھ کر 65 روپے، پالک بھی 2 روپے اضافے کے بعد 26 روپے فی کلو، لیموں فی کلو 80 روپے سے بڑھ کر 83 روپے، سبز مرچ 248 روپے فی کلو سے بڑھ کر 258 روپے جبکہ پھول گوبی کی قیمت میں بھی دو روپے اضافہ کر دیا گیا۔مٹر آٹھ روپے اضافے کے ساتھ 170 روپے فی کلو، گاجر اور ساگ کی قیمت بھی دو روپے اضافے کے بعد 38 اور 30 روپے فی کلو میں فروخت ہوا۔

اہم خبریں سے مزید