• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو کے4400کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرنے کیلئے ڈگریوں کی تصدیق شروع

لاہور(سپیشل رپورٹر) لیسکو نے 4400کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے لئے ان کی ڈگریوں کی تصدیق شروع کر دی ہے ، ڈائریکٹر ہیومن ریسوریس آضیہ شعیب نے بتایا کہ جن ملازمین کو مستقل کیا جارہا ہے ان میں 125افسران اور باقی سکیل ایک سے 13تک کے ملازمین شامل ہیں جن کی ڈگریوںکی تصدیق ہائیر ایجو کیشن کمیشن کرے گا، جن ملازمین کو مستقل کیا جار ہا ہے وہ تین برسوں سے کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں ، ڈگریوں کی تصدیق پیپکو کے احکامات پر جاری ہے ۔
تازہ ترین