• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسکو کی پشاور‘ خیبر‘ ہزارہ 1،2،صوابی سرکلز میں کھلی کچہریاں

پشاور (نیوز ڈیسک) صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل کو حل کرنے کے لئے پسکو کی طرف سے صوبہ بھر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ای پشاور سرکل‘ خیبر سرکل‘ ہزارہ 1،2،صوابی سرکلز میں عوام کے مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہریاں منعقد کی گئیں۔ اس سلسلے میں ایس ای مردان شاہ رس خان کی زیر نگرانی علاقہ مایار میں کھلی کچہری منعقد کی۔ ایس ای نے صارفین کے مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے اور کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور صارفین مسائل کے حل کے لئے ہروقت آسکتے ہیں۔ ایک کھلی کچہری ایس ای سوات سرکل خالد خان کی زیرنگرانی کس روڈ سوات سرکل میں منعقد کی گئی۔ ایس ای نے کہا کہ ہم صارفین کے مسائل کے حل کے لئے ہرممکن وسائل استعمال کررہے ہیں بجلی سے محروم علاقوں میں بجلی کے لئے پولز لگائے جائیں گے۔ بجلی کے مسائل بتدریج حل کر رہے ہیں۔ عوام بجلی چوری روکنے والی ٹیموں سے تعاون کریں۔ ایک کھلی کچہری ایس ای بنوں سرکل گوہر رحمان بنگش کی زیرنگرانی علاقہ مباتی بارکزئی میں منعقد کی گئی۔
تازہ ترین