جمعیت علمائے اسلام (ف) کے دو علماء کو آزادی مارچ میں شرکت پر اکسانے کے الزام میں اسلام آباد سے گرفتار کرکے تھانہ شمس کالونی میں ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے: حکومت کا فضل الرحمان کو نظربند کرنیکا فیصلہ
پولیس نے دعوی کیا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا شفیق الرحمٰن اور مولانا محمد ارشاد کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے بینرز برآمد کیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد پر الزام ہے کہ یہ لوگوں کو آزادی مارچ میں شرکت پر اکسا رہے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق چند افراد دھرنے کے بینرز بھی لگا رہے تھے جو پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ملزمان نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود انتظامیہ کی رٹ کو چیلنج کیا ہے۔
واضح رہے کہ آزادی مارچ سے قبل جمعیت علماء اسلام ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے حکم پر 25 ہزار سے زائد شرکاء جڑواں شہروں میں پہنچ چکے ہیں، جنہوں نے عزیز و اقارب کے پاس اور پرائیویٹ رہائش حاصل کررکھی ہے۔