اسلام آباد ( آن لائن ) آزادی مارچ سے قبل جمعیت علماء اسلام ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے حکم پر 25 ہزار سے زائد شرکاء جڑواں شہروں میں پہنچ چکے ہیں، عزیز و اقارب کے پاس اور پرائیویٹ رہائش حاصل کرلیں۔
معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جے یو آئی فضل الرحمٰن کے 25 ہزار کے قریب کارکنان اپنے قائد کے حکم پر جڑواں شہروں میں قیام پذیر ہو گئے ہیں۔