• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سرفراز کے معاملے پر سندھ حکومت بھی میدان میں آگئی


سرفراز کے معاملے پر سندھ حکومت بھی میدان میں آگئی
سرفراز احمد کے معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھ کر احتجاج کروں گا، مرتضیٰ وہاب

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون، اینٹی کرپشن، ماحولیات اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کا مقدمہ لڑنے کے دعویدار صرف باتیں کرتے ہیں۔ کراچی کے مایہ ناز کھلاڑی سرفراز احمد کے ساتھ زیادتی ہوئی، جس پر پی ٹی آئی اور ایم کیوایم پاکستان نے آنکھیں موند لیں۔

ایک بیان میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کیا ہی اچھا ہوتا کہ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف والے آج پی سی بی کے پیٹرن انچیف وزیراعظم کے سامنے سرفراز احمد کا مقدمہ لڑتے۔ دونوں جماعتوں نے کراچی کے کھلاڑی کو انصاف دلوانے کا سنہری موقع گنوادیا۔ یہ صرف باتوں کے چیمپئین ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سرفراز پرفارم کرکے دوبارہ جگہ بنا سکتے ہیں، چیف سلیکٹر

بیرسٹر مرتضی وہاب نے اعلان کیا کہ سرفراز احمد کے معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھ کر احتجاج کروں گا۔

واضح رہے کہ چند روزقبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین کو اچانک نہ صرف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی کپتانی سے فارغ کیا بلکہ ان کی کسی بھی ٹیم میں سلیکشن سے انکار کردیا تھا۔ جس کے بعد ملک بھر خصوصاً کراچی میں کرکٹ کے حلقوں سمیت ہرسطح پر اس کی مذمت کی گئی تھی اور سرفراز کی خدمات کو نظرانداز کرنے پر پی سی بی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی جانب سے بھی سرفراز احمد کو ہٹائے جانے پر حیرانگی اور ناپسندیدگی کا اظہار کیاگیا تھا، سابق کپتان اور کوچ معین خان نے کہا کہ وقاریونس اور مصباح الحق سرفراز کو پسند نہیں کرتے اس لیے ایسا کیا گیا ہے جبکہ سابق فاسٹ بولر اور بولنگ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ جب سے مصباح الحق کو دو عہدوں پر لگایا گیا ہے تب سے عجیب فیصلے ہورہے ہیں۔

سرفراز کامعاملہ، وزیراعظم کواحتجاجی خط لکھیں گے، مرتضیٰ وہاب
سابق کپتان سرفراز احمد کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرے کا منظر

دوسری جانب اتوار کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سرفراز احمد کو  پی سی بی کے اس غیر منطقی فیصلے کیخلاف کراچی میں کرکٹ فینز نے سابق کپتان کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کیخلاف نعرے بازی بھی کی اور پی سی بی سے سرفراز کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس مظاہرے میں سابق اولمپئن اور پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق عالمی شہرت یافتہ پلیئر وسیم فیروز نے بھی شرکت کی اور کہا کہ پی سی بی نے سرفراز کو ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں کیا، بورڈ اپنے فیصلے پر ازسر نو غور کرے۔

تازہ ترین
تازہ ترین