• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار سالہ بچے کا کم عمر ترین ڈی جے بننے کا ریکارڈ

چار سالہ بچے کا کم عمر ترین ڈی جے بننے کا ریکارڈ


برطانیہ میں چارسالہ بچے نے دنیا کا سب سے کم عمر ڈی جے بننے کے بعد اپنے اس فن میں مہارت کی بنا پر گنیز ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

جی ہاں، Archie Norburyنامی ننھے ڈی جے نے ہانگ کانگ کے ایک میوزک کلب میں کسی پیشہ ور ڈی جے کی طرح 1گھنٹے سے زائد وقت تک میوزک سسٹم کنٹرول کرتے ہوئے موسیقی کی دُھنوں کو شاندار انداز میں ترتیب دیکر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام کم عمر ڈی جے کے طور پر درج کروالیا ہے۔

دنیا کے سب سے کم عمر ڈی جے، جسے عام طور پر لوگ ڈی جےArchieکے نام سے جانتے ہیں اور اس کی شاندار پرفارمنس کو دیکھنے کیلئے بچوں اور بڑوں سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے ، نہ صرف ننھے میاں کی ترتیب کردہ دُھنوں پر جھوم اُٹھے بلکہ اُسکی مہارت کو سراہے بغیر رہ نہ سکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے 5 سالہ بچے Oratilwe AJ Hlongwane کے پاس تھا۔

تازہ ترین