• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

قومی ٹی20، سرفراز کی عمدہ بیٹنگ، سندھ کو فتح نہ دلاسکے، سدرن پنجاب سے شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم سے ڈراپ ہونے والے سابق کپتان سرفراز احمد نے قومی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں 37 گیندوں پر45 رنز کی ذمے دارانہ اننگز کھیلی لیکن بیٹنگ لائن کی ناکامی کی وجہ سے سندھ کو سدرن پنجاب کے ہاتھوں34 رنز سے شکست ہوئی۔

قومی ٹی20، سرفراز کی عمدہ بیٹنگ، سندھ کو فتح نہ دلاسکے، سدرن پنجاب سے شکست


سرفراز احمد نے ایک چھکا اور تین چوکے مارے لیکن میچ فنش نہ کر سکے۔ سندھ کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ اسپنر زاہد محمود اور حفیظ کی بولنگ کے سامنے بری طرح ناکام ہوئی سرفراز احمد ٹاپ اسکورر رہے۔ زاہد نے سرفراز احمد کو گگلی پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔ ٹورنامنٹ میں تیسری شکست کے بعد سندھ کی ٹیم سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوگئی۔ سدرن پنجاب، بلوچستان، ناردرن نے سیمی فائنل کے لئے کوالی فائی کر لیا ہے۔ پیر کی شب اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں سدرن پنجاب نے 9وکٹ پر148رنز بنائے۔ شان مسعود ، محمد حفیظ اور عمر صدیق کوئی رن نہ بناسکے۔ حفیظ پاکستان ٹیم سے ڈراپ ہونے کے مسلسل دوسری بار کوئی رن نہ بناسکے۔ شعیب ملک نے41گیندوں پر38 جبکہ ون ڈائون پر کھیلتے ہوئے وہاب ریاض نے30گیندوں پر41رنز دو چھکے اور تین چوکےلگا کر بنائے ۔ عامر یامین نے19گیندوں پر27 جبکہ بلاول بھٹی نے14 گیندوں پر24 رنز اسکور کئے۔ سہیل خان نے15رنز کے عوض چار وکٹ، انور علی نے21 رنز دے کر تین اورپاکستان ٹیم میں آنے والے اسپنر کاشف بھٹی نے55 رنز دے کر دو وکٹ لیے۔جواب میں سندھ کی ٹیم 14 گیندیں پہلے 114 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ محمد حفیظ نے24 جبکہ نوجوان لیگ اسپنر زاہد محمود نے21رنز کے عوض چار، چار شکار کیے ۔ خرم منظور دو، احسان علی ایک رن بناکرآئوٹ ہوئے۔ کپتان اسد شفیق نے سرفراز احمد کے ساتھ تیسرے وکٹ پر 63 رنز کا اضافہ کیا۔ اسد شفیق نے25گیندوں پر25 رنز تین چوکوں کی مدد سے بنائے۔ سعد علی دو ، عمیر بن یوسف 9اور انور علی دو رنز بناکر محمد حفیظ کے شکار بنے ۔

تازہ ترین