کوئٹہ(نمائندہ جنگ) اسپنی روڈ پر پولیس موبائل کے قریب موٹرسائیکل میں بم دھما کے کے نتیجے میں خروٹ آباد تھانے کے سب انسپکٹر ٗدو اہلکاروں، ایک خاتون اور بچے سمیت نو افراد زخمی ہو گئے، دھماکے سے گاڑی تباہ ہو گئی ،قریبی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے موٹرسائیکل میں ریمورٹ کنٹرول بم نصب کر کے اسپنی روڈ بروری کراس کے قریب سڑک کنارے کھڑی کر دی تھی ،پیر کی شام کو خروٹ آباد تھانے کا سب انسپکٹر نثار احمد ڈرائیور خان محمد اورکانسٹیبل ارسلان کے ہمراہ گاڑی میں معمول کے گشت پر تھا ،گاڑی اسپنی روڈ بروری کراس کے قریب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر ٗ دونوں اہلکار، راہگیر خاتون ٗ چار سالہ بچہ فرحان ٗ سات سالہ اسد اللہ ٗ حاجی اکبر ٗ بلال احمد ٗ فرید احمد سمیت نو افراد زخمی ہو گئے دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا ،بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق چار سے چھ کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ۔