دریاخان (این این آئی)میانوالی مظفر گڑ ھ رو ڈ پر ہیڈ پکہ کے مقا م پر ایمبو لینس ٹرا لر سے جا ٹکر ائی،ایمبو لینس کو آگ لگنے سے 9افراد جل کر جاں بحق ہوگئے، تصادم کے بعد ایمبولینس میں نصب گیس کا سلنڈر پھٹ گیا جس سے آگ بھڑک اٹھی اور تمام مسافر جل گئے،پو لیس ذرائع کے مطا بق یہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، ایمبو لینس بھکر سے میا نوالی جا رہی تھی کہ کند یاں کے قریب ایمبو لینس سا منے سے آنے والے ٹر الر سے ٹکرا گئی،تصادم کے فوری بعد ایمبولینس میں نصب گیس کا سلنڈر پھٹ گیا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔حادثے کا شکار ایمبولینس میں مریضہ کو بھکر سے راولپنڈی چیک اپ کیلئے لا رہے تھے اور اس میں 3 بچے ،3 عورتیں اور 3مرد سوار تھے،جاں بحق افراد کی شناخت ڈرائیور غلام حسین، محمد ندیم، محمد نوید، تاج بی بی ، مریداں بی بی، صبا ،جویریا، انشال اور ایان کے نام سے ہوئی ہے۔جبکہ ٹرا لر ڈرائیو مو قع سے فرا ر ہو گیا ۔