• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

گرین لائن بس منصوبے کیلئے 25ارب روپے جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہا ہے کہ گرین لائن بس منصوبے کیلئے25 ارب روپے جاری کر دیئے ہیں اور کراچی میں یلولائن بس منصوبہ بھی وفاق مکمل کرے گا‘وفاق عالمی مالیاتی اداروں کی مدد سے440ارب روپے کے نئے ترقیاتی منصوبے کراچی میں جلد شروع کرے گا۔ دس سال سے کراچی پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، وفاق صوبے کے ساتھ مل کر کام کر نا چاہتا ہے، کراچی سب سے زیادہ فنڈز کا حقدار ہے۔


ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر عظم کے دورہ کراچی کے موقع پر گورنر سندھ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین