• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلاد جلوس روٹس کی مرمت نہ ہونے پر ایڈمنسٹریٹر کارپوریشن، چیف آفیسر ، ایکسین کو نوٹس

ملتان ( سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے عید میلاد النبیؐ کےموقع پر میلاد جلوس روٹس کی مرمت نہ ہونے کے کیس میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن، چیف آفیسر اور ایکسین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے، فاضل عدالت میں یونین کونسل نمبر 20 کے سابق چیئرمین عمران ارشد شیخ نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ گزشتہ سال ہائوس نے عید میلاد النبیؐ کے جلوس کے روٹ کی تعمیر ومرمت کیلئے 48 لاکھ روپے منظور کئے مگر منظوری کے باوجود فنڈز خرچ نہیں کئے گئے بعد ازاں کارپوریشن نے جواب جمع کر ایا کہ اب وقت گزر چکا ہے اس لئے فنڈز خرچ کرنا غیر ضروری ہے اور آئندہ سال روٹ کی حالت بہتر بنا دی جائے گی اب جبکہ عید میلادالنبی ؐکی آمد آمد ہے اس لئے حکام کو روٹ تعمیر کرنے کا حکم دیا جائے۔
تازہ ترین