آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات23؍ ربیع الاوّل 1441ھ 21؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کراچی: فائرنگ سے خاتون جاں بحق، سب انسپکٹر حادثے میں زخمی

کراچی میں آئی سی آئی پل پر فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی جس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

کراچی کے علاقے قائد آباد میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے سب انسپکٹر شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق رات گئے کراچی کے آئی سی آئی پل پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کر دیا، واقعے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش سے کوئی شناختی دستاویز نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے اس کی فی الحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم اور ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب قائد آباد میں یونس چورنگی فلائی اوور پر نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل سوار شخص کو ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

زخمی شخص کی شناخت سب انسپکٹر عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ہے جو کہ آرام باغ اسپیشل برانچ میں تعینات ہے، زخمی سب انسپکٹر کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

گلشنِ اقبال میں اندھی گولی کار سے ٹکرا گئی

ادھر گلشنِ اقبال میں عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں واقع کے ڈی اے فلیٹس کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کار کی ونڈ اسکرین پر لگ گئی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

قومی خبریں سے مزید