آپ آف لائن ہیں
جمعہ18؍ربیع الثانی 1442ھ 4؍دسمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کراچی: 3 ڈکیت بھائیوں میں سے 1 مقابلے میں ہلاک، 2 زخمی

شہرِ قائد (کراچی) کے علاقے گلبہار میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے، پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

کراچی کے علاقے گلبہار میں پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے، زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایس ایس پی عارف اسلم نے بتایا ہے کہ تینوں ملزمان گلبہار میں واقع ایک گھر میں ڈکیتی کی نیت سے آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی میں فائرنگ کا زخمی ڈاکو نکلا

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈکیتی مارنے والے تینوں ملزمان توصیف، راقب اور آصف سگے بھائی ہیں جو کچھ عرصہ قبل گرفتار بھی ہو چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید