• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھائی نے بہن اور اسکے دوست کو قتل کردیا

لاہور کے علاقے رائیونڈ کے نواحی گاؤں بابلیانہ میں نوجوان بھائی نے غیرت کے نام پر بہن اور اس کے دوست کو قتل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق رائیونڈ میں 20 سالہ مرتضیٰ اور 18 سالہ راشدہ کو گلے میں پھندہ دے کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے 22 سالہ ملزم علی کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مرتضیٰ، راشدہ سے شادی کرنا چاہتا تھا، جب راشدہ سے ملنے آیا تو اس کے بھائی نے اشتعال میں آکر دونوں کو قتل کردیا۔

رائیونڈ پولیس اور فرانزک لیب کی ٹیموں نے شواہد جمع کر کے مزیدتحقیقات شروع کر دیں۔

تازہ ترین