• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی تیز رفتار چیونٹی


جرمنی کے ماہرین نے دنیا کی تیز رفتار چیونٹی تلاش کرلی ہے جو ایک سیکنڈ میں 855 ملی میٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

صحارا کے ریگستان میں پائی جانے والی سلور چیونٹی کا کوئی مقابلہ نہیں کیونکہ ایک سیکنڈ میں یہ 855 ملی میٹر کا فاصلہ طے کرتی ہے یعنی ایک سیکنڈ میں 33.66 انچ تک آگے بھاگتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر یوسین بولٹ اسی تناسب سے دوڑے تو وہ ایک گھنٹے میں 800 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتا ہے۔

سلور چیونٹی نے کروڑوں سال میں خود کو صحارا ریگستان کے ماحول سے ہم آہنگ کیا ہے جس کے نتیجے میں اس نے برق رفتار انداز سے حرکت حاصل کرنا شروع کی ہے۔

دن کے وقت ریگستان کی گرمی 50 درجے سینٹی گریڈ تک ہوتی ہے لیکن اس تپش میں بھی یہ ریت پر تیزی سے دوڑتی پھرتی ہے۔

تازہ ترین