• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوسنیا کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والی سرخ رنگ کی شیدائی خاتون سامنے آئی ہیں جو گزشتہ 40 برس سے سرخ لباس ہی پہنتی ہیں۔

سرخ رنگ کی شیدائی اس خاتون کا نام زوریکا ریبرنگ ہے۔

40 سال سے سرخ رنگ پہننے والی خاتون


ان کی سرخ رنگ سے محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے بالوں سمیت ان کے گھر کی ہر شے سرخ رنگ کی ہے۔

وہ زندگی بھر سرخ رنگت میں رہنا پسند کرتی ہیں، یہاں تک کہ انہوں نے اپنی قبر کا کتبہ بھی سرخ بنوایا ہے اور اس پر اپنی تصویر بھی لگائی ہے۔

67 سالہ زوریکا کو لال رنگ کی محبت  نے شمالی بوسنیا کے شہر تزلا کے مقامی گاؤں کی ایک مشہور شخصیت بنادیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب وہ اٹھارہ سال کی تھیں تب انہیں سرخ رنگ اپنانے کا خیال آیا یہ رنگ اپنائے اب تک انہیں چالیس برس بیت چکےہیں۔

زوریکا کہتی ہیں کہ انہیں لال رنگ سے قوت ملتی ہے اور اسی وجہ سے صحت بھی اچھی رہتی ہے، اس کے علاوہ وہ کسی کے مرنے پر بھی سرخ رنگ ہی زیب تن کرکے جاتی ہیں۔

زوریکا کا کہنا ہے کہ میرے گاؤں میں مجھے ہر کوئی جانتا ہے، لوگ مجھے مختلف سرخ چیزیں پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی انہیں کسی دوسرے رنگ کا تحفہ دیتا ہے تو وہ مسترد کردیتی ہیں چاہے وہ کتنا ہی قیمتی کیوں نہ ہو۔

تازہ ترین
تازہ ترین