نوا ب شاہ ( بیورورپورٹ)متحدہ قومی موومنٹ نواب شاہ زون کے زیر اہتمام ایم کیو ایم کے با نی و قا ئد الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک پُر امن ریلی کا انعقا د کیا گیا جس میںسندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن عظیم دا نش اور نواب شا ہ زون کے زو نل انچا رج عبدالمجید ایڈووکیٹ و ارا کین زو نل کمیٹی، سیکٹرز، یونٹس، شعبہ خواتین کے علا وہ مختلف شعبہ جا ت کےذمہ داران کارکنا ن اور حق پر ست عوام نے بھر پو ر شرکت کی۔اس موقع پر سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن عظیم دا نش اور زونل انچا رج عبدالمجید ایڈووکیٹ نے ریلی کے شرکا ءسے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ قائدتحریک الطاف حسین کی قیا دت میں ملک کے مظلوم عوام اپنی منزل ضرو ر حاصل کرینگے اور قائدتحریک الطاف حسین کی جدو جہد میں نواب شا ہ شہر سے وا بستہ ان کے کارکنان ہرا ول دستے کا کردار ادا کرینگے ۔نواب شاہ شہر کے عوام قائدتحریک الطاف حسین کی لازوال جدو جہدسے اچھی طرح آ گا ہ ہیں اور اُن لو گوں کے کردارو ںسے بھی اچھی طرح وا قف ہیں جنہوں نے اپنے مفاد کے لئے قوم اور انقلا بی تحریک کو نقصان پہنچا یا۔