• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
گھوٹکی(نامہ نگار) تھانہ اے سیکشن کے ایس ایچ او وحید مراد پٹھان اور ہیڈ محرر عبدالرحمان کھوسو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نیو بس ٹرمینل کے قریب معمول کی ناکہ بندی پر کھڑی تھی کہ ایک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا جس پر گاڑی میں سوار  ڈاکوئوں نے پولیس کی ناکہ بندی کو دیکھتے ہوئے حیدرآباد کے مغوی بلڈرز مقصود چانڈیو کو چھوڑ کرفرار ہوگئے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ مغوی کو 4 روز قبل حیدرآباد کے بھٹائی نگر تھانے کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔ ڈاکوئوں نے مجھے بھٹائی نگر تھانے کی حدود سے 4 روز قبل اغوا کرکے ویگو گاڑی میں لے گئے تھے،جبکہ اغوا کی اطلاع  مغوی کے بھائی نے حیدرآباد کے بھٹائی نگر تھانے میں چار روز قبل دی تھی۔
تازہ ترین