کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہاکی کے قومی کھلاڑی اور پی ایچ ایف کے ٹیکنکل ڈیلی گیٹ اور سابق کپتان حنیف خان کے بڑے بھائی معیدخان منگل کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کے سوئم کے سلسلے میں جمعرات کو بعد نماز ظہر تا مغرب عثمانیہ مسجد بلاک 11گلشن اقبال میں مردوں اور خواتین کے لئے مرحوم کے گھر پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ پی ایچ ایف کے صدر خالد کھوکھر، سکریٹری آصف باجوہ، سابق کپتان اصلاح الدین، عارف بھوپالی، محمد علی خان، اسلم خان نیازی، ڈاکٹر جنید علی شاہ اور حیدر حسین نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔