اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق چیئرمین سینٹ سینٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہےکہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث لاکھوں افراد بیروز گار اور غربت کی سطح سے نیچے چلے گئے ہیں، حکومت نے آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر ایسی معاشی پالیسیاں مرتب کیں جس سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی اور عام آدمی کی کمر ٹوٹ گئی، حکومت نے شرح سود کو بہت زیادہ بڑھا دیا جس سے مہنگائی کی شرح تیزی سے بڑھی،میاں رضاربانی نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت اوراس کے معاشی حکمران آئی ایم ایف کو غریبوں اور عام آدمی کی کوئی پروا نہیں۔