• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلتھ ایجوکیشن پر چھٹی عالمی کانفرنس دوسرے روزبھی جاری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ہیلتھ ایجوکیشن پر عالمی کانفرنس منگل کو دوسرے روز بھی جاری رہی جس کا اہتمام جنگ گروپ آف نیوز پیپر اور رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد نے مشترکہ طور پر کیا تھا، اس موضوع پر ہونیوالی چھٹی انٹرنیشنل کانفرنس کے اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل خاور رحمٰن اے ایم سی سرجن جنرل ڈائریکٹر جنرل میڈیکل سروس تھے،انہوں نے اپنے خطاب میں رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی طبی تعلیم کے شعبے میں خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسکے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے کانفرنس کے انعقاد کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ انڈونیشیا کے شہریوگارتا میں ہونیوالی آئندہ کانفرنس میں یقینی طور پر شرکت کرینگے، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے چانسلر حسن محمود خان نے سرجن جنرل خاور رحمٰن کو شیلڈ پیش کی جبکہ میجر جنرل (ر) پروفیسر مسعود انور نے شرکاء اور مہمانان خصوصی کیلئے تشکرکے جذبات کا اظہار کیا۔
تازہ ترین