لاہور(نمائندہ خصو صی) پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ راجہ پرویز اشرف نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور سیاسی معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔