• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے خواجہ سراؤں کیلئے نوکریوں کا کوٹہ مقرر کر دیا

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ٹرانسجینڈر کمیونٹی (خواجہ سراؤں) کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سرکاری نوکریوں (گورنمنٹ جابز) کی درخواست دینے کے لیے اپنے کاغذات تیار رکھیں۔

سندھ کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم ٹرانسجینڈرز کے لیے تمام سرکاری اداروں میں 5 فیصد نوکریوں کا کوٹہ مقرر کرنے کی منظوری دے رہے ہیں۔


انہوں نے کہاکہ مجھے ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو مین اسٹریم میں لینا ہے، ہم ان کو معاشرے کے کارآمد لوگ بنانا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ میں آج خواجہ سراؤں کو کابینہ کی طرف سے ان کے لیے کوٹہ مقرر ہونے پر مبارک باد دیتا ہوں۔

انہوں نے ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو سرکاری نوکریوں کی درخواست دینے کے لیے کاغذات تیار رکھنے کی ہدایت بھی کی ۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو اپنی تعلیم پر بھی توجہ دینے کی ہدایت دی ہے۔

تازہ ترین