وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ افراتفری کی سیاست ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔
عثمان بزدار نے ان خیالات کا اظہار سینیٹر اورنگزیب خان سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر احتجاج اور دھرنے کی آڑ لے کر فائدہ اٹھانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ سب کا احترام کرتے ہیں مگر کسی کو عوام کے جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔