• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہاؤسنگ پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہاوسنگ پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کم آمدن والے لوگوں کو جلد از جلد گھر فراہم کے لیے قابل عمل پلان تیار کرنے کی ہدایت کی کردی۔

لاہور میں وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید، وزیر خزانہ جواں بخت، مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکریٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ، خزانہ،ہاوسنگ کے سیکریٹریز سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فوری طور پر کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا اور قابل عمل پلان کی تشکیل کےلیے 2 ہفتے کی مدت مقرر کی۔

انہوں نے کہا کہ پبلک سیکٹر بزنس ماڈل اور سوشل ہاؤسنگ کے لیے مربوط پلاننگ کی جائے اور کم آمدن والے لوگوں کےلیے ترجیحی بنیادوں پر ہاوسنگ پالیسی مرتب کی جائے ۔

تازہ ترین