• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی مارچ ،راولپنڈی پولیس نے 7کروڑ80لاکھ مانگ لئے

اراولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے آزادی مارچ اورمجوزہ دھرنے سے نمٹنے کیلئے راولپنڈی پولیس نے اخراجات کی مدمیں 7کروڑ80لاکھ روپے مانگ لئے۔ آئی جی پولیس پنجاب کوباضابطہ لیٹربھیج دیاگیا۔امن وامان بحال رکھنے کے لئے اضافی نفری بدھ کوراولپنڈی پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق جے یوآئی کے آزادی مارچ اوردھرنے میں حفاظتی انتظامات کیلئے پولیس کی 120ریزروز راولپنڈی پہنچ گئی ہیں۔ دوسرے اضلاع سے آنیوالے ان 24 سو پولیس اہل کاروں کو پولیس لائن نمبرایک میں ٹھہرایا گیا ہے۔ راولپنڈی پولیس نے آنسوگیس کے پانچ ہزارشیل بھی مانگے ہیں۔ پولیس ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔سی پی اونے تینوں ڈویژنل ایس پیزسے انٹری پوائنٹس اوربلاکنگ پوائنٹس بارے بھی تحریری رپورٹ طلب کی ہے ۔آرپی اوآفس میں کنٹرول روم بھی قائم کردیاگیاہے جس میں فون لائنیں،فیکس مشین اوردیگرآلات نصب کردئیے گئے ہیں ۔
تازہ ترین