لاہور(نیوز ایجنسیز)احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ(ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25اکتوبر تک توسیع کردی۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی ضمانت پر رہائی کیلئے دائر درخواست پر سماعت 30اکتوبر تک ملتوی کردی۔ بدھ کو احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی جبکہ مریم نواز شریف اور یوسف عباس کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔