• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ٹی پی کی دوا نواز شریف کو راس آگئی

آئی ٹی پی کی دوا کے بعد سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے بلڈ سیلز بڑھ گئے اور پلیٹ لیٹس کی تعداد 20 ہزار ہوگئی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کے لیے قائم میڈیکل بورڈ کی میٹنگ ختم ہوگئی ہے جس کے بعد ڈاکٹر دوا سے نواز شریف کے پلیٹ لیٹس بڑھنے کا انتظار کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی صحت سے متعلق نیا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ان کی قوت مدافعت بڑھانے کے لیے انجیکشن منگوا لیے گئے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق انجکشن لگائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صحت گزشتہ روز ایک بار پھر تشویش ناک ہو گئی تھی، پلیٹ لیٹس یونٹ لگانے کے باوجود پلیٹ لیٹس 29 ہزار سے کم ہو کر 7 ہزار رہ گئی تھی۔

نواز شریف کا طبی معائنہ کرنے والے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز اور  معالجین کی جانب سے ان میں پلیٹ لیٹس کی کمی کی وجہ تِلّی کی خرابی قرار دی گئی ہے۔

تازہ ترین