• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا:ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر چھ حقوق ہیں، عرض کیا گیا:اے اللہ کے رسولﷺ وہ حقوق کون سے ہیں؟آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا:

(1)جب تم اپنے مسلمان بھائی سے ملو تو اسے سلام کرو

(2)جب وہ تمہاری دعوت کرے تو اسے قبول کرو

(3)جب وہ تم سے خیر خواہی چاہے تو تم اس سے خیر خواہی کرو

(4)جب چھینکے اوراَلْحَمْدُ لِلّٰہْ کہے تو اس کے جواب میں یَرْحَمُکَ اللہْ کہو

(5)جب بیمار ہو تو اس کی عیادت کرو

(6)جب وہ فوت ہو جائے تو اس کے جنازے کے ساتھ چلو۔(صحیح مسلم)

تازہ ترین