• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کے پیلٹ لیٹس 6 ہزار تک گر گئے ہیں ، عطا اللّٰہ تارڑ

نواز شریف کے پیلٹ لیٹس 6 ہزار تک گر گئے ہیں ، عطا اللّٰہ تارڑ


ن لیگ کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پیلٹ لیٹس 6 ہزار تک گرگئے ہیں۔

ایک ویڈیو بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس اور تمام تفصیلات بیرون ملک ڈاکٹرز اور ماہرین کوبھیجی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جبکہ میڈیکل بورڈ کی ہدایت پر نواز شریف کو دوائیں دی جا رہی ہیں۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ شریف خاندان اور شہباز شریف نے قوم سے سابق وزیر اعظم کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آئی ٹی پی کی دوا نواز شریف کو راس آگئی

واضح رہے کہ آئی ٹی پی کی دوا کے بعد سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے بلڈ سیلز بڑھ گئے اور پلیٹ لیٹس کی تعداد 20 ہزار ہوگئی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کے لیے قائم میڈیکل بورڈ کی میٹنگ کے دوران ڈاکٹرز نے دوا کے ذریعے سے نواز شریف کے پلیٹ لیٹس بڑھنے کا انتظار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

تازہ ترین